معدے اور یادداشت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان موجود ایک ایسا تعلق دریافت کیا ہے جو دماغی تنزلی کے اسرار پر روشنی ڈالتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عمر میں اضافے کے ساتھ یادداشت کے مسائل ممکنہ طور پر ہمارے معدے اور وہاں موجود بیکٹیریا کا نتیجہ ہوتے ہیں۔جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں انسانوں کی بجائے جانوروں کو شامل کیا گیا تھا ۔ تحقیق میں چوہوں کو شامل کیا گیا اور جوان چوہوں کے بیکٹیریا کو بوڑھے چوہوں کی طرح کر دیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ ایسا کرنے پر جوان چوہوں میں دماغی تنزلی لگ بھگ ویسے ہی ہوگئی جیسی بوڑھے چوہوں میں نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں چونکہ چوہوں پر کام کیا گیا تو انسانوں میں نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔