ٹی ٹی اے جغرافیائی لاعلمی کا مظاہرہ کر رہی ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید
دوطرفہ تجارت بند کرنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہوگا ،سابق چیف آف جنرل سٹاف
اسلام آباد( دنیارپورٹ ) سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)محمد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے )جغرافیائی لاعلمی اور جہالت کا بدترین مظاہرہ کر رہی ہے ، اگر ٹی ٹی اے دوطرفہ تجارت اورٹرانزٹ ٹریڈکو کسی دوسرے ملک کی طرف منتقل کر د ے تو یہ پاکستان کے لیے خوش آئند ہوگا ، یہ اقدام نہ صرف تجارت کو مستحکم کرے گا بلکہ خطے میں اقتصادی تعلقات کو بھی بہتر کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹی ٹی اے سرحد کے اس پار ہر قسم کی نقل و حرکت روک دے تو یہ ایک تشویشناک صورتحال ہوگی جس سے علاقے میں امن و امان متاثر ہو سکتا ہے ۔