ایروپونکس اور ٹشو کلچر ٹیکنالوجی سے آلو کی پیداوارمیں 20 فیصد اضافہ ممکن : رانا تنویر
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایروپونکس اور ٹشو کلچر ٹیکنالوجی میں کوریا کی عالمی مہارت پاکستان کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔۔۔
جس کے ذریعے بیج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا، پیداوار میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ممکن ہوگا اور ایک لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو وائرس فری مصدقہ بیج با آسانی دستیاب ہوگا۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل میں کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کی ریسرچ ٹیم کے ساتھ بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا ایس پی پی ایس سی منصوبہ پاکستان کو اعلیٰ معیار کے بیج کی ملکی سطح پر تیاری کی طرف لے جائے گا اور درآمدی انحصار میں نمایاں کمی آئے گی۔