بلال بن ثاقب معاون خصوصی عہدہ سے مستعفی ، چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

 بلال بن ثاقب معاون خصوصی عہدہ  سے مستعفی ، چیئرمین پاکستان ورچوئل  ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلال بن ثاقب نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیا۔

بلال بن ثاقب بغیر تنخواہ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ، تعیناتی اعزازی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے ۔ ان کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا ۔ چیئرمین پی وی اے آر اے کو وزیرِ مملکت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں