لاہور میں سردی بڑھنے سے سموگ میں پھر اضافہ

 لاہور میں سردی بڑھنے سے سموگ میں پھر اضافہ

اینٹی سموگ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ ایکشن کا ٹاسک دیدیا:مریم اورنگزیب کے پی کے ، گلگت بلتستان،کشمیر میں آج چند مقامات پر ہلکی بارش،برفباری کی پیشگوئی

لاہور (آئی این پی )پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ،لاہور کا اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 279 تک پہنچ گیا۔فیصل آباد میں اے کیو آئی 415، سیالکوٹ میں373 اور ملتان میں 328 ریکارڈ کیا گیا، پختونخوا میں بھی فضائی آلودگی عروج پر پہنچ گئی، پشاور میں اے کیو آئی 410 کو چھو گیا۔دریں اثناء پنجاب حکومت نے ایئر کوالٹی بہتربنانے کے لئے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردئیے ہیں، اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہورمیں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ، اینٹی سموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے ۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ، دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں