فلم کی تشہیر کیلئے پانی والے بل بورڈ سے لوگ حیران

فلم کی تشہیر کیلئے پانی والے بل بورڈ سے لوگ حیران

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)مشہور ویب سیریز ڈزنی پلس کے تحت ریلیز ہونے والے ‘Percy Jackson and the Olympians’ کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس کے مشہور چوراہے ہالی ووڈ اور وائن پر ایک بل بورڈ نصب کیا گیا ہے جو ایک مکمل واٹر انسٹالیشن ہے۔۔۔

پانی، دھند اور فواروں سے مزین، جو دیکھنے والوں کو فوراً اپنی جانب کھینچ لیتا ہے ۔ یہ بل بورڈ ایک فنکشنل واٹر ٹینک کی مانند ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس میں مسلسل بہتے پانی کے ساتھ چھوٹے فوارے اور دھند کے اثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جب سیزن 2 کا ٹریلر چل رہا ہوتا ہے ، تو پانی بہہ کر سڑک کی جانب نکلتا ہے ، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دریا کی ایک چھوٹی لہر واقعی وہاں موجود ہو۔ اس نئے تشہیری انداز نے بل بورڈ کو ایک جامد اشتہار سے ہٹ کر ایک جذباتی اور جاندار تجربہ بنا دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں