ہندو دیوتا کا مذاق اُڑانے پر رنویر سنگھ کیخلاف شکایت

 ہندو دیوتا کا مذاق اُڑانے پر رنویر سنگھ کیخلاف شکایت

ممبئی(شوبز ڈیسک) رشبھ شیٹھی کی نقل اتارنے کے معاملے پر شدید تنقید سے ابھی رنویر سنگھ سنبھلے ہی تھے کہ ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔۔۔

بنگلور کے ہائی گراؤنڈز پولیس سٹیشن میں مقامی وکیل پرشانت میتھل نے رنویر سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ اداکار نے ہندوؤں کی مقدس روایت ‘بھوتا کولا’ اور ‘دیوا’ کی توہین کرکے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تاحال اس شکایت کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی لیکن ہندو انتہاپسندوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔مشتعل ہجوم نے تھانے کے گھیراؤ کی کوشش بھی کی ۔تاحال رنویر سنگھ نے اس گھمبیر مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کے وکلا بھی قانونی چارہ جوئی پر ابھی مشاورت ہی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں