چوہنگ ، کاہنہ میں ٹریفک حادثات ، 2افراد جاں بحق

چوہنگ ، کاہنہ میں ٹریفک  حادثات ، 2افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ اور کاہنہ میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،ایدھی فاؤنڈیشن کے۔۔۔

 ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں حمید مسیح نامی شخص روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 23 سالہ شہزاد تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا۔،متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں