قومی ویمن ٹیم کی فتح قابل تعریف ہے :وہاب ریاض
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں نے جس عزم اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا وہ قابلِ تعریف ہے اورٹیم داد کی مستحق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میچ بہترین حکمت عملی کی بدولت جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پہلے دو میچ ہم جیتتے جیتتے ہار گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر انہیں جیت کا یقین تھا اور اب ٹیم تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے ۔