سری لنکا ویمنز نے ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

سری لنکا ویمنز نے ویسٹ انڈیز  کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

گرینیڈا (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

مہمان سری لنکن ویمن ٹیم نے 102 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سری لنکن ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتھاپتھو نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں