آلو کی برآمدات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرینگے ،راناتنویر

 آلو کی برآمدات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کرینگے ،راناتنویر

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسانوں کی آمدنی کا تحفظ، گھریلو قیمتوں کا استحکام اور پاکستان کی زرعی برآمدات کی بنیاد کو مضبوط کرنا اولین ترجیحات ہیں۔

 موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور عملی اقداما ت نا گزیر ہیں ۔ آلو کی برآمدات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے ، موجودہ علاقائی صورتحال میں برآمدات کیلئے چین سب سے مو ثر راستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کمیٹی برائے آلو کی برآمدات کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ایران میں موجود جنگ نما صورتحال کی وجہ سے روایتی راستے غیر محفوظ ہو گئے ہیں جبکہ افغانستان کی سرحد بند ہے ، جس سے وسطی ایشیائی منڈیوں تک زمینی رابطے محدود ہو گئے ہیں ،وفاقی وزیر نے برآمد کنندگان کو ہدفی ٹرانسپورٹ سبسڈی اور رعایتی فریٹ کی فراہمی کے حکومتی عزم پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں