اسٹاک ایکسچینج،مندی،42فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج،مندی،42فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی جنگوں سے بگڑتی ہوئی صورتحال ، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مسلسل بڑھنا اور مقامی و غیر مقامی سرمایہ کاری کا انخلاء کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج کو مندی میں مبتلا کرگیا۔

مندی کے سبب 42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 9ارب روپے سے زائدمزید ڈوب گئے ۔کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن مشرق وسطی میں جاری جنگ اور تیسری عالمی جنگ کے اشارے اسٹاک ٹریڈرز کے اوسان خطا کرگئے ۔۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1354 پوائنٹس کی کمی سے 155777 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 412 پوائنٹس کی کمی سے 47890 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 572پوائنٹس کی کمی سے 92994پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 783 پوائنٹس کی کمی سے 220015پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 19.20فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 62کروڑ  حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں