خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
کراچی(بزنس رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے ضلع کوہاٹ، خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ۔ کنوئیں سے یومیہ 3 ہزار 765 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے جبکہ گیس کی پیداوار 11.2 ملین مکعب فٹ یومیہ ایم ایم ایس سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ۔کنوئیں سے حاصل ہونے والے ذخائر کا پریشر 4,080 پاؤنڈ فی مربع انچ بتایا گیا ہے۔