پاکرا نے لکی انوسٹمنٹس کی ریٹنگ بڑھا کر AM2ڈبل پلس کردی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا)نے لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ AM2ڈبل پلس میں اپ گریڈ کردیا ۔
یہ ایک سال کے دوران کمپنی کی ریٹنگ میں دوسری نمایاں بہتری ہے جو ادارے کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے ۔ ریٹنگ کی یہ اپ گریڈ کمپنی کے مضبو اسپانسرز کی سپورٹ، بہترین گورننس فریم ورک،تجربہ کار قیادت،منظم سرمایہ کاری کا عمل، مضبوط رسک مینجمنٹ سسٹمز، متنوع پراڈکٹ پورٹ فولیواور مسلسل ڈیجیٹل جدّت کی عکاسی ہے ۔لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ یہ اعزاز پاکستان بھر میں قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو تقویت فراہم کرتاہے ۔