10 وارداتیں ، 5شہریوں سے ساڑھے 9لاکھ لوٹ لئے گئے

10 وارداتیں ، 5شہریوں سے ساڑھے 9لاکھ لوٹ لئے گئے

ڈاکوؤں نے عاطف، اسرار، اعجاز ،عقیل اور دلاور کو لاکھوں سے محروم کر دیا نصیرآباد ، نواب ٹاؤن سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ،شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز ، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گجرپورہ میں عاطف سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں اسرار سے 2لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں اعجاز سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون،سمن أٓباد میں عقیل سے 1لاکھ 80 ہزار روپے و موبائل فون ،لوئرمال میں دلاور سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔دوسری طرف نصیر أٓباد اور نواب ٹاؤن سے 2 گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی ،مصطفی أٓباد اور اچھرہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں