سونیا حسین نے رشین فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا
کراچی (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے عالمی سطح پر چین اور ملائیشیا کے بعد اب رشین فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے روس میں ہونے والی تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر ناصرف ملک کا نام بلند کیا بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی عالمی رسائی کو مزید مضبوط بنایا۔ سونیا حسین یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی دوسری اداکارہ بن گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستانی فلم لیجنڈ صبیحہ خانم کے پاس تھا۔ایوارڈ ملنے کے بعد پاکستان میں بھی سونیا حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سونیا حسین نے کہا کہ پاکستانی فلم دیمک کی پذیرائی ہماری پوری انڈسٹری کی کامیابی ہے ۔