یوکرینی صدر آئرلینڈ میں ڈرون حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے

 یوکرینی صدر آئرلینڈ میں ڈرون حملے کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئے

ڈبلن (اے ایف پی)آئرلینڈ میں سکیورٹی اداروں نے اس وقت ہنگامی الرٹ جاری کیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں ایئرپورٹ سے۔۔۔

 تقریباً 20 کلومیٹر دور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں سے صدر زیلنسکی کے طیارے کا گزر ہونا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا جس کے باعث کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ آئرش پولیس کاکہناہے کہ تحقیقات جاری ہیں کہ نامعلوم ڈرونز کہاں سے آئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں