بیٹے میری شہرت سے لا علم تھے :مادھوری ڈکشٹ

بیٹے میری شہرت سے  لا علم تھے :مادھوری ڈکشٹ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ پر ایک لمبا عرصہ راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا کہ چونکہ میرے بیٹے آریان اور ریان امریکا میں پلے بڑھے ، وہ بھارت منتقل ہونے تک میری شہرت سے مکمل طور پر بے خبر تھے۔۔۔

 ایک پوڈکاسٹ میں مادھوری نے بتایا کہ ایک دن ہم سب مل کر فلم دیکھنے گئے اور جب ہم تھیٹر سے باہر نکلے تو پاپارازیوں نے تصویریں لینے کا سلسلہ شروع کر دیا، میرے بیٹے بہت حیران ہوئے ، آہستہ آہستہ انہیں اپنی والدہ کی آئیکونک حیثیت کا اندازہ ہونے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں