متعددوارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
فیکٹری ایریا میں منصور سے 3لاکھ60 ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن سے ڈاکو خاتون سے 3 لاکھ نقدی اور طلائی زیورات ، گلشن راوی میں اقدس سے 3لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ میں اقبال سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں ریاض سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں ذوالفقار سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مغل پورہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ،لاری اڈا اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔