رقم خورد برد کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

 رقم خورد برد کرنے والے  کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) کلائنٹس سے لاکھوں روپے لیکر کمپنی کی رقم میں خورد برد کرنے اور شوکاز کا جواب نہ دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

گلبرک کالونی قصور کے رہائشی رہبر علی نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ اے آر او محمد مرتضیٰ نے کلائنٹس سے وصول کردہ 14لاکھ 95 ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے خوردبرد کرلیے اور شوکاز کا جواب دینے کی بجائے غائب ہوگیا۔ اب رقم واپس مانگنے پر دھمکیاں دے رہاہے ۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں