بھارتی بچہ شطرنج کی تاریخ کا کم عمر کھلاڑی قرار

بھارتی بچہ شطرنج کی تاریخ کا کم عمر کھلاڑی قرار

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت سے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کی جانب سے آفیشل ریٹنگ ملنے کے بعد شطرنج کی تاریخ کا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا۔۔۔

مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا سنگھ کُشواہا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کو FIDE کی جانب سے ریٹنگ دی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار نے نومبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔اس رینکنگ کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو FIDE سے منظور شدہ مقابلوں میں پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم از کم ایک میچ ڈرا یا جیتنا ہوتا ہے ، جو سروگیا نے مدھیا پردیش اور بھارت کے دیگر علاقوں میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں تین مواقع پر کیا۔تین سالہ کھلاڑی کا فی الحال نرسری میں داخلہ ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں