چونیاں،شادی شدہ خاتون اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) چونیاں کے نواح سے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیاگیا۔ ٹبہ دوبلی کے رہائشی فتح محمد ولد جگمال میو نے ۔ ۔ ۔
پولیس تھانہ صدر چونیاں کو بتایا کہ نامعلوم ملزم میری بہو ماریہ بی بی زوجہ کامران کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔