سر گودھا :باپ نے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا،3سالہ بیٹی سمیت نہر میں کو د کر خودکشی کر لی
سرگودھا،پھلروان(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا)باپ نے ویڈیو بیان ریکار ڈ کر کے بیٹی سمیت نہر لوئر جہلم میں چھلانگ لگا کرخود کشی کر لی، باپ بیٹی کی لاشیں طویل جدوجہد کے بعد تلاش کر لی گئیں
، تفصیل کے مطابق منڈی بہائوالدین کے علاقہ میانہ گوندل کا رہائشی35 سالہ ارتضیٰ ناصر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کراپنی بیٹی حدیبہ کے ہمراہ نہر لوئر جہلم میں کو د گیا ، موقع پر موجود افراد نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی تا ہم پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث دونوں ڈوب گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کیا اورکئی کلومیٹر دوربچی کی لاش جھال چکیاں تھانہ کی حدود سے برآمد ہوئی ، کچھ فاصلے سے اس کے باپ کی بھی لاش مل گئی ۔