بلوچستان میں شدید خشک سالی، الرٹ جاری
اسلام آباد (خصو صی رپورٹر )محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مغربی حصوں میں آئندہ سال کے اوائل میں قحط سالی کی پیش گوئی کی ہے اور نیشنل ڈراٹ مانیٹرنگ سنٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے مغربی و جنوب مغربی حصوں میں بارشوں کے تعطل کے باعث خشک صورتحال شدت اختیار کر گئی جس سے زراعت، مویشی اور روزگار متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، متاثرہ علاقوں میں مئی تا نومبر 2025 بارش کی کمی سے مسلسل خشک سالی بڑھی ہے ۔ جنوری تا فروری 2026 میں متاثرہ اضلاع میں بارش کم اور درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے ، ان میں چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں۔