ن لیگ کے افتخار حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون پنجاب اسمبلی کے چیئرمین مقرر

 ن لیگ کے افتخار حسین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  ون پنجاب اسمبلی کے چیئرمین مقرر

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی اورپارٹی نے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکا ئونٹس کمیٹی ون کا چیئرمین مقررکردیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں