خیبرپختونخوا نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد(نامہ نگار)خیبرپختونخوا ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ، او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 2,280 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 56 لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی ،کمپنی کے مطابق یہ کنواں 24 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اسے 5,170 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا ،ناشپا بلاک کنگریالی فارمیشن سے پہلی مرتبہ تیل و گیس دریافت ہوا ، دریافت میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد حصے کے ساتھ آپریٹر ،پی پی ایل کا حصہ 30 فیصد اور پی ایچ ایل کا 5 فیصد ہے ۔ او جی ڈی سی کے ایم ڈی /سی ای او احمد حیات لک نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لئے کمپنی کی کاوشوں اور فنی مہارت کا عملی ثبوت ہے ۔