سنا ہے سپیکر کو سیشن موخر کرنے کی ہدایات ملیں،آصفہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ قائم مقام سپیکر کے رویے پر انتہائی مایوسی ہوئی، کورم پورا ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ سپیکر کوسیشن موخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق ان کا توجہ دلا ئونوٹس پیش نہ ہو سکے ۔ یہ انتہائی گھٹیا سیاسی طرزِعمل ہے ، آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔