تعلیمی بورڈز کے اختیارات اور تقرریوں میں تبدیلیاں، آرڈیننس منظور

تعلیمی بورڈز کے اختیارات اور تقرریوں  میں تبدیلیاں، آرڈیننس منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے ‘پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 ’اسمبلی سے منظور کروا لیا، جس کے تحت تعلیمی بورڈز کے اختیارات اور تقرریوں میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آرڈیننس کے مطابق بورڈز کے سربراہ اورکنٹرولنگ اتھارٹی‘وزیر اعلی’ٰ ہونگے ، جبکہ پہلے یہ اختیار گورنمنٹ کے پاس تھا۔ اسکے علاوہ بورڈز کے خالی عہدے نجی شعبے سے بھی پر کیے جا سکیں گے، جس سے بورڈز میں فوری تقرری ممکن ہو جائے گی۔آرڈیننس میں سیکشن 12 میں ‘دیگر بورڈ’ کے بعد نجی سیکٹر کا ذکر شامل کیا گیا۔سیکشن 13 میں ‘کنٹرولنگ اتھارٹی’ کی جگہ سیکرٹری ٹو گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل کیا گیا۔سیکشن 14 کے تحت بورڈز کے تمام افسر کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعینات ہونگے۔سیکشن 20 میں بورڈ کے ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں