پاسپورٹ کیلئے فنگرپرنٹس کی آن لائن تصدیق کا نظام متعارف
اسلام آباد (دنیا نیوز) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔
پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے ۔ فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی میسر ہو گا ۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں اس سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئرسٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی آسانی کے لیے جدید سہولتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔