پی ٹی آئی وکلا کو 1ارب دئیے جاچکے
اسلام آباد (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی ٰکیا ہے کہ پی ٹی آئی کے قانونی مقدمات لڑنے کیلئے وکیلوں کو اب تک ایک ارب روپے دئیے جاچکے ہیں۔
یہ رقوم مختلف ذرائع سے جمع ہوئیں، جن میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی خطیر رقم بھی شامل ہے ، تاہم انہیں معلوم نہیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کیسز لڑنے کیلئے وکیلوں کو مجموعی طور پر ایک ارب روپے دئیے جا چکے ہیں، ان کے بقول وزیراعلیٰ ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کو 24 کروڑ روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم یہ رقم کہاں گئی، شیر افضل مروت نے کہا اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں عدالت میں لے جایا جائے ۔