انسداد پولیو مہم آج شروع، 4کروڑ بچوں کو قطر ے پلائے جائینگے

 انسداد پولیو مہم آج شروع، 4کروڑ بچوں کو قطر ے پلائے جائینگے

مہم 5روز جاری ، والدین ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ،نیشنل ای او سی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )ملک بھر میں 2025 کی آخری قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع گی ، نیشنل ای او سی کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، 2025 کی آخری پولیو مہم 21 دسمبر تک جاری رہے گی، نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد ،خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد ،بلوچستان میں 26 لاکھ ،اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد ،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار ،آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، 7 روزہ قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ، قوم کے مستقبل کو پولیو سے محفوظ بنانے کیلئے والدین پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کیلئے قطرے لازمی پلائیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں