تنخواہ والاؤنسز، سینیٹ ارکان کو 5 ماہ میں 34 کروڑ وصول

تنخواہ والاؤنسز، سینیٹ ارکان کو 5 ماہ میں 34 کروڑ وصول

سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعدبجٹ 1 ارب 6 کروڑ 39 لاکھ مختص کیا گیا

اسلام آباد(ایس ایم زمان)سینیٹ ارکان نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر 33کروڑ 98لاکھ 57 ہزار روپے تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں وصول کیے ہیں، سینیٹ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد رواں مالی سال 2025-2026 کے لیے مجموعی طور پرایک ارب 6کر وڑ38لاکھ 99 ہزارکا بجٹ مختص کیاگیاہے ، سینیٹ ارکان نے بنیادی تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 81لاکھ9 ہزاروپے ،ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں 16کروڑ 83لاکھ 68 ہزار روپے ،میڈیکل چارجز کی مد میں 90 لاکھ 45ہزاروپے ، دیگر الاؤنسز کی مد میں ایک کروڑ 61 لاکھ روپے ، سمپوٹری الاؤنس کی مد میں 80 لاکھ 56ہزار اورٹیلی فون چارجز کی مد میں ایک لاکھ 66 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں