کراچی میں رات گئے 5.2 شدت کا زلزلہ

کراچی میں رات گئے  5.2 شدت کا زلزلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، رات گئے آنے والے جھٹکے کلفٹن، ڈیفنس، صدر، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، ناظم آباد۔۔۔

 پی ای سی ایچ ایس، صفورا، سعدی ٹاؤن، رضویہ ودیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے ، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کراچی سے 87 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں