ڈاکٹروردہ قتل ،خاتون سمیت 3 ملزموں کاصحت جرم سے انکار

ڈاکٹروردہ قتل ،خاتون سمیت 3 ملزموں کاصحت جرم سے انکار

مرکزی ملزمہ ردا ،اسکے شوہروحید بلا،ملزم ندیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایبٹ آباد(شوکت سالار)ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیڈی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں گرفتار خاتون سمیت4 ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا،  ملزموں کو6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسروں کے مطابق عدالت میں ملزمہ ردا وحید اور اس کے شوہر وحید بلا نے اقبالِ جرم سے انکار کر دیا،ملزم پرویز نے اقبالِ جرم کی اجازت طلب کی، علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے ملزم پرویز نے اعتراف کیا کہ اس نے قتل میں ملزموں کی معاونت کی اور مقتولہ کو اپنی گاڑی میں لے کر گیا، جبکہ ملزم ندیم نے جرم سے انکار کر دیا۔ بیان قلم بند ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم پرویز اور ندیم کو جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ کیس کا مفرور ملزم شمریز پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں