وقاص اکرم کی فواد کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی جانب سے فواد چودھری کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
گزشتہ روز جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی تو فواد کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کروا دیا گیا۔ شیخ وقاص نے فواد کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ جس میں مبینہ ہتک عزت کے الزامات شامل ہیں۔