حکومت بیک فٹ پر جائے اور پی ٹی آئی سے مفاہمت کا راستہ نکالے ،شوکت یوسفزئی

حکومت بیک فٹ پر جائے  اور پی ٹی آئی سے مفاہمت کا  راستہ نکالے ،شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ حکومت بیک فٹ پر جائے اور تحریک انصاف سے مفاہمت کی راہ نکالے ، ملک بحران میں ہے اور پی ٹی آئی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بات ہر کسی سے کرنی چاہیے ، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی نہیں لگانی چاہیے ۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا کی باتیں مفاہمتی انداز میں ہوتی ہیں، لیکن جلسے ہوتے ہیں، تو اس میں کچھ زیادہ باتیں ہو جاتی ہیں۔پارٹی رہنما نے کہا کہ شہباز حکومت ناکام ہو چکی ہے اور معاشی بحران ابھی تک ٹلا نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں