مشیر چیئرمین سینیٹ سے ازبک سینیٹر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر نے ازبکستان کی سینیٹ کے رکن حسن ارماتوف سے ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور اقدار پر مبنی ہیں۔ مصباح کھر نے کہادونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون میں وسعت اور تعلقات کی مثبت پیشرفت اطمینان بخش ہے۔