مذہبی پیشواؤں کے وظیفے کیلئے وزیرِ اعلیٰ کو تجویز دونگا : گورنر پنجاب
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔
انتشار کی سیاست کو ختم کرکے مثبت سیاست کو اپنانا ہو گا،پاکستان میں تمام مذاہبِ کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی پیشواؤں کے وظیفے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو تجویز دوں گا۔