فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، آزاد کشمیر اسمبلی میں قراردادیں منظور

 فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، آزاد  کشمیر اسمبلی میں قراردادیں منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور کر لی گئیں۔

منظور قراردادوں کا مکمل مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کی گئی۔قراردادیں چودھری یاسین، چودھری قاسم مجید، جاوید بڈھانوی، نبیلہ ایوب اور سردار میر اکبر نے پیش کیں جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ متن کے مطابق ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتا ہے ، ان کی تعیناتی قائدانہ صلاحیتوں اور وطن سے محبت کا عملی ثبوت ہے ۔ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی پیشہ و رانہ مہارت کا مظہر ہے ، معرکہ حق کے بعد پاکستان کو سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ،پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں