بیرون ملک سفر سے روکنے کیوجہ تحریری طورپر دینا ہوگی :ہائیکورٹ

بیرون ملک سفر سے روکنے کیوجہ تحریری طورپر دینا ہوگی :ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے والے کسی بھی شخص کو آف لوڈ کرنے پر تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم قرار دے دیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے قرار دیاکہ انتظامی صوابدید خواہ کتنی ہی وسیع کیوں نہ ہو،شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی،سفری دستاویزات موجود ہونے پر مناسب قانونی کارروائی پر عمل کئے بغیر کسی کو سفر کرنے سے محروم نہ کیا جائے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست گزار شہریار قندیل کی درخواست پر تحریری عبوری حکم جاری کر دیا ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار کو تحریری طور پر پرواز سے اتارنے کی وجوہات فراہم کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں