بطور سینیٹر کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

 بطور سینیٹر کامیابی کانوٹیفکیشن جاری

لاہور (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کی بطور سینیٹر کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

سینیٹ کی پنجاب سے جنرل نشست عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جس پر مجموعی طور پر تین امیدواروں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبارنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔احسن افضل اورعبدالجبار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے بعد عابد شیرعلی بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں