راولپنڈی :بدعنوانی کی ویڈیووائرل ہونے پرکانسٹیبل گرفتار،مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار)سوشل میڈیا پر پولیس کانسٹیبل کی بدعنوانی سے متعلق ویڈیو وائرل ہونے پر کانسٹیبل کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی، کانسٹیبل پر ڈیوٹی سے غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔
تھانہ چکلالہ میں سب انسپکٹر سید عبد الکبیر کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ سکیورٹی ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل اعظم حسین جوائنٹ چیک پوسٹ پر تعینات تھا اورگلزار قائد کے قریب گاڑی کوروک کرڈرائیور کو تنگ کر رہا تھا اورکانسٹیبل نے ڈرائیور کو چالان کی دھمکی دی۔