25دسمبرکوملک بھرمیں عام تعطیل کااعلان
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے 25 دسمبر بروز جمعرات قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔25 دسمبر کو ملک بھر میں سرکاری اور نجی دفاتر اور بینک بند رہیں گے ۔واضح رہے سندھ حکومت نے 25 کے علاوہ 26 دسمبر کو صوبہ بھر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے کیا گیا ہے ۔