سینیٹ :رواں سال احتجاج، شور شرابا ،کورم کی نشاندہی معمول رہا

 سینیٹ :رواں سال احتجاج، شور شرابا ،کورم کی نشاندہی معمول رہا

حکومت اور اپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ماحول میں کشید گی رہی 27ویں ترمیم سمیت اہم قانون سازی ، اپوزیشن کا بار بار واک آؤٹ ، نعرے

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ)ایوانِ بالا کے رواں سال ہونے والے اجلاسوں میں مجموعی طور پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا، احتجاج، بائیکاٹ اور کورم کی نشاندہی معمول بنا رہا ،کبھی اپوزیشن کورم کی نشاندہی کر کے اجلاس ملتوی کرانے میں کامیاب ہو جاتی اور کبھی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ،سال بھر ہونے والے اجلاسوں کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ا رکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے کو راضی کرنے کی کوششیں، اپوزیشن اراکین کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔ اپوزیشن کے رویے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متعدد بار وارننگ اور رولنگ دی، تاہم اپوزیشن کی جانب سے ان ہدایات کو نظر انداز کیا گیا، جس کے باعث ایوان کا ماحول مسلسل کشیدہ رہا ،حکومتی اور اپوزیشن ار کان نے ایک دوسرے کی قیادت اور ادوارِ حکومت پر کھل کر تنقید کی۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو فارم 47 کی حکومت قرار دیا جاتا رہا، جبکہ حکومتی ار کان نے پی ٹی آئی پر گزشتہ دورِ حکومت میں مینڈیٹ چرانے اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی ، رواں سال ہونے والے اجلاسوں میں ایوانِ بالا نے 27ویں ترمیم سمیت دیگر اہم قانون سازی کی منظوری بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں