بلوچستان: 137 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے مختص

بلوچستان: 137 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے مختص

13 ترقیاتی منصوبے مکمل ،بی ایس ڈی آئی پائیدار ترقی کا موثر ذریعہ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)حکومت بلوچستان کا بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(بی ایس ڈی آئی)صو بے میں پائیدار ترقی کا موثر ذریعہ بن گیا ،بی ایس ڈی آئی کے تحت جنوبی بلوچستان کے پانچ اضلاع کیچ، خاران، واشک، چاغی اور پنجگور میں 137 منصوبوں کیلئے پانچ ارب روپے مختص کر دئیے گئے ،اب تک بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت 13 ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل ہو چکے ،خاران کے علاقوں مسکان، قلات اور کلی مبارک شلتاک میں دو جنازہ گاہوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ،ضلع واشک کے آر ایچ سی ناگ میں جدید سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ، واشک کے 10 رجسٹرڈ مدارس میں سولر سسٹمز کی تنصیب سے توانائی بحران میں نمایاں کمی آئی ،واشک میں 40 سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب عوامی سہولت اور سکیورٹی میں اضا فے کا باعث بنی۔ بی ایس ڈی آئی صو بے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کا ضامن ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں