ملک کے 46مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلا م آباد(آئی این پی)ملک بھر کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کی رواں سال نومبر کی لیبارٹری رپورٹ میں تصدیق کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطا بق ملک بھر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس تاحال موجود ہے اور رواں سال نومبرکی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملک کے 27 اضلاع کے 127 مقامات سے سیوریج نمونے لیبارٹری بھیجے گئے 46 میں پولیو وائرس پایا گیا،سندھ کے 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے ،جن میں کراچی کے 11،حیدر آباد کے 3 اور دیگر اضلاع کے 8 مقامات شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور اور بنوں کے 2،2 اور دیگر اضلاع کے 5 مقامات،جبکہ پنجاب میں 7 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا،لاہور میں 4،راولپنڈی کے 2 اوراورفیصل آباد کے 1 مقاام کے نمو نے پولیو پاز یٹو نکلے ،کوئٹہ اورمستونگ سمیت بلوچستان کے 6مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا،رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا سیوریج بھی پولیو وائرس سے محفوظ نہیں،دو مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔