معیشت کی کشتی منجدھار سے نکل آئی
لاہور( این این آئی) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ جنید انوار چودھری سے رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
علاوہ ازیں حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی اتحادی حکومت کی کارکردگی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا نصب العین ہمیشہ سے عوام کی زندگی میں بہتری اور ملکی ترقی رہا ہے جس کی بدولت آج ملکی معیشت کی کشتی منجدھار سے نکل آئی ہے ۔