2025:ایوان میں صرف آوازیں کسیں،عوام کیلئے خاموشی

2025:ایوان میں  صرف آوازیں کسیں،عوام کیلئے خاموشی

پی ٹی آئی ارکان نے بار بار نعرہ لگایا بی بی ہم شرمندہ ، تیرے قاتل زندہ ہیں پی پی ارکان پی ٹی آئی کیخلاف حکومتی دفاع میں آئے مگرنعرے دھیمے اور کمزور تھے

اسلام آباد (سہیل خان) قومی اسمبلی میں سال 2025 میں اپوزیشن کا احتجاج زیادہ تر نعروں اور تلخ یادوں تک محدود رہا۔ پی ٹی آئی ارکان نے بار بار نعرہ لگایا: بی بی ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں ، جس نے ایوان میں تلخ فضا قائم کر دی۔ اس دوران ایوان میں جانوروں کی آوازیں اُو اُو  سنائی دیں اور بعض اوقات حکومتی بینچوں سے پی ٹی آئی ارکان کو گھڑی دکھائی جاتی رہی۔سال 2025 میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عوامی مسائل پر کسی قسم کا تعاون یا ہاتھ ملانے کے مواقع نہ آئے۔

پارلیمانی راہداریوں میں نعروں کی بازگشت اب بھی سنائی دیتی ہے ۔ بعض مواقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی دفاع میں سامنے آئے جس سے ان کے نعرے دھیمے اور کمزور پڑ گئے اور وہ خاموشی سے نشستوں پر بیٹھ گئے ۔بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی ایوان میں موجود رہیں اور اپنی والدہ کے حق میں لگنے والے نعروں کو سن کر سوگوار نظر آئے ۔ ایوان میں کوئی ایسا رہنما موجود نہ تھا جو بی بی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے یا جیالوں کو تسلی دینے کے لیے مؤثر اقدام کرے ، بس نعروں کے بعد ماحول چند دیر میں بدل جاتا اور ارکان کسی اور معاملے میں الجھ جاتے ۔نتیجتاً قومی اسمبلی میں سال 2025 نئے نعروں، جانوروں کی آوازوں اور گھڑی دکھانے کی تلخ یادیں چھوڑ گیا اور بعض مواقع پر پی ٹی آئی کے احتجاج سے زچ ہو کر دیگر ارکان بھی ردعمل ظاہر کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں