کرسمس، نیو ائیر سے پہلے غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن ، سینکڑوں گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کرسمس اور نیو ائیر سے قبل ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 20 روز میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 496 افراد کوگرفتار کیا گیا، ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 افراد کوحراست میں لیاگیا، مختلف تھانوں میں 501 مقدمات درج کئے گئے ، گرفتار ملزموں کے قبضے سے 11رائفل،451 پسٹل اور24 گنیں برآمد کی گئیں، سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے ۔