اسلام آباد بار انتخابات:مجلس عاملہ کے 10ارکان بلا مقابلہ منتخب
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے دو عہدے دار اور مجلس عاملہ کے 10 اراکین بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 تا 2027 میں مختلف امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد حفصہ عرفان بار کی فنانس سیکرٹری اور حسنین عباسی بلا مقابلہ آڈیٹر منتخب ہو گئے۔ مجلس عاملہ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں جواد احمد، سیف الرحمن شاہ بخاری، شعیب احمد، بشارت حسین شاہ، اسد اللہ خان، عمران الرحمن بھٹی، شیخ حسیب تنویر، محمد رمضان، سعود احمد کاکڑ اور عائشہ خالد شامل ہیں،اس حوالے سے چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی رفیع الدین بابر نے نوٹس جاری کر دیا، باضابطہ نوٹیفکیشن انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔